ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، استور میں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، بلوچستان کےسرد اضلاع میں اسکولز 16 دسمبر سے29 فروری تک بند رکھنےکااعلان کردیا گیا۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا،شمالی بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں آچکا ہے، کراچی میں بھی سرد ہوائیں چلنے کے سبب کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
ملک کا سرد ترین مقام استور رہا جہاں درجہء حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کالام میں منفی 7، گوپس میں منفی 5، بگروٹ اور اسکردو میں منفی 4، ہنزہ، گلگت اور قلات میں منفی 3 اور دیر، پارہ چنار، کوئٹہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ، کراچی میں 12، لاہور میں 11، پشاور میں 4، مظفر آباد میں 3، گلگت میں منفی 3، فیصل آباد میں 7، ملتان میں 9 اور حیدر آباد میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔