• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ویسٹرن ریلوے ورکرز نے 27 روزہ ہڑتال شروع کردی

لندن (پی اے) سائوتھ ویسٹرن ریلوے ورکرز نے27روزہ ہڑتال کا آغاز کردیا ہے، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ یہ ہڑتال ریل، میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ (آر ایم ٹی) یونین اور سائوتھ ویسٹریشن ریلوے (ایس ڈبلیو آر) کے درمیان ٹرینز پر گارڈز رکھنے اور ان کی ذمہ داریوں کے معاملے پر کافی عرصے سے چلے آرہے ہیں ۔تنازع پر مذاکرات کی ناکامی کے بعد شروع کی گئی ہے۔ ریل آپریٹر نے اسے غیر قانونی قرار دیا ہے، اس کے مطابق پیر سے ہفتہ تک کی آدھی سے زیادہ ٹرینیں چلیں گی۔ اگرچہ آخری سروسز کو وقت سے پہلے چلایا جائے گا۔ آر ایم ٹی یونین نے الزام لگایا ہے کہ ایس ڈبلیو آر نے مذاکرات میں ہٹ دھرمی دکھائی۔ یونین کا عرصہ سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ گارڈز مسافروں کی حفاظت کے لیے ضروری ہیں۔ یہ ڈور آپریشن، ٹرینوں کے جوڑنے کے کاموں کے علاوہ دیگری ضروری افعال سرانجام دینے میں معاونت کرتے ہیں، جب کہ کمپنی انہیں قلی بناکر لگانا چاہتی ہے جن کا حفاظتی اقدامات میں کوئی کردار نہیں ہوگا، اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری سٹیو ہیڈلی کا کہنا تھا کہ ایک مذاکرات کے بعد یونین کے ارکان ایس ڈبلیو آر پر سخت ناراض تھے۔ ایس ڈبلیو آر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہر ٹرین پر ایک گارڈ کی پیشکش کی جس کا کردار سیفٹی کے معاملات میں ہوگا۔ ایس ڈبلیو آر کے مینجنگ ڈائریکٹر اینڈی میلرس نے کہا کہ ہڑتال غیر ضروری ہے۔ آئندہ سال سے جدید مضافاتی ٹرینوں کا نیا فلیٹ متعارف کرنے سے قبل معاملات مذاکرات سے حل ہوجانے چاہئیں، ہمارا خیال ہے کہ جب ڈرائیورز دروازے کھولیں گے اور بند کریں گے تو اس سے نیٹ ورک کی پرفارمنس بہتر ہوگی اور ٹرینیں وقت پر پہنیں گی۔ ہم گارڈز کو صرف سیفٹی کے کاموں تک محدود رکھنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین