کراچی (اسد ابن حسن) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ احسان صادق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹرز پنجاب کے مختلف سرکلز کا دورہ کریں گے اور خاص طور پر مال خانوں میں ضبط شدہ اشیاء اور کرنسی کی موجودگی کا جائزہ لیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینے گجرات، گجرانوالہ اور فیصل آباد میں انسپکشن کے دوران بھاری مالیت کی ضبط شدہ غیرملکی اور ملکی کرنسی مال خانوں میں موجود نہیں پائی گئی تھی۔