• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ ہائی سکول ٹیل والا کی8 کنال زمین قبضہ مافیا سےواگزار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جاری ہے، گورنمنٹ ہائی سکول ٹیل والا کی8 کنال زمین واگزار کرا لی گئی ہے، آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب نے کی،انہوں نے واگزار کی گئی اراضی میں پودا لگایا، دوسری طرف سکول کو زمین واپس ملنے پر سکول کے طلباءخوشی سے نہال ہو گئے، ڈپٹی کمشنر نے سکول انتظامیہ کو اراضی پر سپورٹس گرائونڈ بنانے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین