• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BRT،سپریم کورٹ جاناکے پی حکومت کا حق،فیصلہ جائز نہیں،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان نیلم یوسف کے پہلے سوال خیبرپختونخوا حکومت کا ہائیکورٹ کا بی آر ٹی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ، کیا صوبائی حکومت کا یہ فیصلہ جائز ہے؟کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا بی آر ٹی منصوبے پرہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ جائز نہیں ہے،بی آر ٹی پر ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں جانا خیبرپختونخوا حکومت کا حق ہے لیکن اس کی وجہ بہت غلط بتارہے ہیں، اِن ہاؤس تبدیلی پر بھی اپوزیشن ایک صفحہ پر نہیں ہے، اپوزیشن کے اندر یہ تقسیم وزیراعظم کو اعتماد دے رہی ہے۔ پروگرام میں تجزیہ کار محمل سرفراز ،سلیم صافی ،ریما عمر،ارشاد بھٹی اور مظہر عباس نے اظہار خیال کیا۔محمل سرفراز نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا بی آر ٹی منصوبے پرہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ جائز نہیں ہے، پی ٹی آئی ہمیشہ کہتی ہے احتساب کیلئے تیار ہے تو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات پر اتنی گھبرا کیوں رہی ہے، بی آر ٹی پشاور وہ ترقیاتی منصوبہ ہے جس میں سب سے زیادہ تاخیر ہوئی ہے۔
تازہ ترین