• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر ناصر رشید نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے،فیلڈافسران اپنی کارکردگی کو مزیدبہتر بنائیں،بجلی چوروں کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے او ر ان کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج بھی کروایا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکوسرکل بہاولنگر کے کسٹمرسروسز سنٹر،شکایات سنٹرز کے دورے کے موقع پرکیا،انہوں نے ایس ای کو ہدایت کی کہ اوورلوڈ فیڈرز کی بائفرکیشن کی جائے اور پیپر ورک ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرکے ہیڈ کوارٹر بھجوایاجائے، سپرنٹنڈنگ انجینئر بہاولنگر سرکل شاہد نعیم چیمہ نے بریفنگ دی ،اس موقع پر چیف انجینئر ڈویلپمنٹ رانا محمد ایوب،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل بہاولنگر سرکل عبدالواحد چھٹو، اور تمام آپریشن ڈویژنوں کے ایکسین بھی موجود تھے۔
تازہ ترین