• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیا میں کثیر المنزلہ عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 5ہوگئی

نیروبی (آئی این پی/شِنہوا) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں جمعہ کے روز عمارت گرنے کے حادثے کے بعد حکام کی جانب سے امدادی کاروائیوں میں تیزی سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ نیروبی کانٹی کے اسسٹنٹ کمشنر جیمز وانیویکے نے بتایا ہے کہ لاپتہ افراد کی تعداد30سے کم ہو کر 26جبکہ بچ جانے والے افراد کی تعدادبڑھ کر 33ہوگئی ہے۔ وانیویکینے جائے وقوع پر صحافیوں کو بتایا کہ نیروبی کے مشرق میں تاسیا اسٹیٹ میں گرنے والی 6منزلہ رہائشی عمارت کی جگہ ریسکیو کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیروبی کے ہسپتال میں زیر علاج 15سالہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑگئی ہے۔
تازہ ترین