• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور(خالد محمود خالد)بر صغیر کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر 28روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روزصحت یاب ہو کر اپنے گھر منتقل ہو گئی ہیں۔

نامور مغنیہ90سالہ لتا منگیشکر کو نمونیا کے باعث 11نومبر کو ممبئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔

انہیں سانس لینے میں دشواری کے باعث کچھ روز وینٹی لیٹر پر بھی رکھا گیا تاہم ڈاکٹروں کے مسلسل دیکھ بھال اور محنت کے بعد ان کی حالت میں بہتری آگئی۔

 لتا منگیشکر نے اپنی صحت یابی کو اپنی ماں باپ کی آشیرواد کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ وہ اس دنیا میں موجود نہیں اس کے باوجود ان کی آشیرواد ان کے ساتھ رہی۔ لتا نے ڈاکٹروں کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔ 

تازہ ترین