• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چڑیا گھر میں ببر شیر نےبے وقت گوشت کھلانے پر زوکیپر کو زخمی کردیا

چڑیا گھر میں ببر شیر نےبے وقت گوشت کھلانے پر زوکیپر کو زخمی کردیا


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی چڑیا گھر میں ببر شیر نے زوکیپر کنو کو ایس او پی سے ہٹ کر بے وقت گوشت کھلاتے ہوئے زخمی کردیا۔ واقعہ کیسے اور کیوں اور کس کی غفلت سے ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے میئر کراچی وسیم اختر نے انکوئری کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر کے زو کیپر کنو نے پیر کی شام زو ایس او پی سے ہٹ کر ببر شیر کو ہاتھ سے گوشت کھلانے کی کوشش کی اس دوران ببر شیر نے کنو پر حملہ کر دیا اور ایک بازو زخمی کردیا تاہم ہڈی کو نقصان نہیں پہنچا۔ واضح رہے کہ زو ایس او پی کے مطابق تمام جانوروں کو دوپہر کے وقت زولوجسٹ اور ویٹرنری ڈاکٹر کے سامنے خوراک دی جاتی ہے۔ زو کیپر کنو بغیر کسی ذمہ دار افسر کو بتائے شام پانچ بجے کے بعد خلاف قانون ببر شیر کو ہاتھ سے گوشت کھلانے کی کوشش کے دوران زخمی ہوا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

تازہ ترین