• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مالم جبہ میگا اسکینڈل کیس کسی بھی عدالت میں زیر سماعت نہیں

ارشد عزیز ملک

پشاور:… مالم جبہ میگاسکینڈل کیس کسی بھی عدالت میں زیر سماعت ہے اور نہ ہی کسی عدالت نے مالم جبہ کیس میں کوئی حکمامتناعی جاری کر رکھا ہے البتہ بی آر ٹی کے فلیگ شپ منصوبے میں خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے5 ستمبر 2018ء کو حکم امتناعی جاری کیا تھا ۔

قومی احتساب بیور و کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے انسداد کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالم جبہ اور بی آر ٹی پر عدالتوں نے حکم امتناعی جاری کر رکھے ہیں جس کے باعث نیب کوئی کارروائی نہیں سکتا ۔

چیئرمین نیب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے


چیئرمین نے مزید کہاکہ مالم جبہ اوربی آر ٹی میں ریفرنسز تیارہیں ۔نیب کے باوثوق ذرائع نے تصدیق کی کہ بی آر ٹی پر خیبر پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر حکم امتناعی موجود ہے لیکن مالم جبہ کیس پرکوئی حکم امتناعی جاری نہیں ہوا۔

نیب کے افسر نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں مالم جبہ سیکنڈل میں کوئی حکم امتناعی نہیں ملا ۔ ہم نے اس کیس میں تفتیش مکمل کرکے ریفرنس تیارکیاتھا جس کو نیب ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے لئے ہیڈ کوارٹر بھجوا یا گیا تھا۔

اس حوالے سے کے پی نیب کی ترجمان نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔قانونی ماہرین کے مطابق قومی احتساب بیورو نے بی آر ٹی پراجیکٹ میں ابھی تک انکوائری مکمل نہیں کی لہٰذا ریفرنس کیسے دائر ہو سکتا ہے پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر انکوائری کا آغاز ہوا لیکن سپریم کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے جس کے باعث مزید کارروائی نہ ہو سکی ۔

نیب آرڈیننس کے تحت شکایت کو انکوائری اور پھر تفتیش میں تبدیل کیا جا تاہے تفتیش مکمل ہو نے پر نیب ایگزیکٹیوبورڈ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

یاد رھے کہ اس نمائندہ جنگ نے 7 جنوری 2018ء کومالم جبہ سیکنڈل بے نقاب کیا تھا لیکن تقریباً دوسال گزرنے کے باوجود نیب اس میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں کر سکا۔

تازہ ترین