• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پنڈی ٹیسٹ آج شروع، حکمت عملی تیار کرلی، ناکامیوں کا تسلسل توڑیں گے، اظہرعلی

پنڈی ٹیسٹ آج شروع


 راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکامیوں کے تسلسل کو توڑنے کے ساتھ ساتھ اپنی سرزمین پر بھرپور کامیابیا ں سمیٹے گی، دورہ آسٹریلیا کے دوران ہونے والی غلطیوں نہیں ٹیم نہیں دہرائے گی۔ کھلاڑی متحد اور کامیابی کےلئے بے تاب ہیں۔ منگل کو پنڈی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ پنڈی کے موسم سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر ٹیم نے تیاری کی ہے۔ فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، امید ہے کہ ماضی کی غلطیاں نہیں دھرائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹنگ پر بھی توجہ دے رہا ہوں۔ اگر میں اسکور کروں گا تو باقی ساتھیوں کو بھی حوصلہ ملے گا اور ان پر دباؤ بھی کم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موسم دیکھ کر ٹاس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ ہر قسم کے ماحول میں کھیلنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جو وقت آنے پر سامنے لائی جائے گی۔ اظہر علی خان نے اس موقع پر سری لنکا ٹیم اور بورڈ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کو بحال کرنے کےلئے کھلاڑی یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے تماشایئوں کا اچھی، معیاری اور دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ خوشی ہے کہ دس سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آئی ہے، خواہش تھی ہمارے گراؤنڈز کی رونقیں بحال ہوں، تمام پلیئرز بہت خوش ہیں اور پوری کوشش کرینگے ہماری فتح ہو، ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں پوری کوشش کرینگے جو کمی ہے اسے پورا کریں ۔ سری لنکا کو آسان نہیں لیا جا سکتا، ہرانا ہے تو ڈسپلن سے کھیلنا ہوگا۔ادھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں ہے ، مکی آرتھر پہلے پاکستان کے کوچ تھے اب ہمارے ساتھ ہیں، ان کے ساتھ ٹریننگ کر کے پاکستان کی ٹیم کو جاننے کا موقع ملا ہے، پاکستان میں پہلی بارآیا ہوں اور کافی خوش ہوں، ہم کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں اور جیتیں۔ دس سال کے بعد یہاں آئے ہیں بہت خوش ہیں، پاکستان کے ساتھ سری لنکا اور دبئی میں بھی میچ کھیلا،مکی آرتھر کی وجہ سے ہمیں اچھا ایڈوانٹیج ملا ہے۔ ‏پاکستان کے پاس اچھا بولنگ اٹیک ہے، سری لنکن ٹیم میں تجربے کار کھلاڑی ہیں۔

تازہ ترین