• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی افسران کی تنخواہیں بہت زیادہ ہیں، خالد محمود

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کے سابق چیئرمین خالد محمود کا کہنا ہے کہ بورڈ کے افسران کو جتنی تنخواہیں دی جا رہی ہیں وہ تشویشناک ہیں ۔ پاکستان کے معاشی حالات کے مطابق یہ تنخواہیں بہت زیادہ ہیں ۔ منگل کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیسہ کرکٹ پر خرچ ہونا چاہئے نہ کہ عہدیداروں کی تنخواہوں پر خرچ ہو ۔ خالد محمود نے کہا کہ دس سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ ہونا پی سی بی کی بہت بڑی کامیابی ہے

تازہ ترین