• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک و ہند میں صوفیاء نے دین کو پھیلایا، برطانیہ میں نوجوان اسلام کی جانب راغب ہورہے ہیں، پیر مزمل حسین جماعتی

اولڈہم (نمائندہ جنگ)یورپین اسلامک سنٹر میں سنائی فار یو فٹنس کی جانب سے عید میلاد النبی صلی اللّٰه‎ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت کے حامل روحانی سکالر ڈاکٹر رانا ثناءاللہ خان کی کتاب perception of spiritual waves کی تقریب رونمائی بھی ہوئی تقریب میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض مظہر بخاری اور ثمینہ خان نے انجام دیئے ۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری عبد الشکور قادری اور قاری ظہور سیفی کو نصیب ہوا۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید مزمل حسین شاہ جماعتی ،چوہدری مسرت علی اور دیگر کا کہنا تھا کہ صوفیا اللّٰه‎ نے پاک و ہند میں اسلام کو عام کیا جبکہ اسلام امن بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اولیا اللّٰه‎ نے دین اسلام کو پیار محبت کے پیغام کے ساتھ لوگوں تک پہنچایا اور لاکھوں افراد نے اسلام کو قبول کیا انہوں نے کہا کہ آج برطانیہ بھر میں جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں محفلوں کا انعقاد کیا جا رہاہےیہی وجہ ہے کہ نوجوان اسلام کی جانب راغب ہو کر دین اسلام کے بارے معلومات حاصل کرتے ہیں،اس موقع پر ڈاکٹر رانا ثناءاللہ خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے کلام سے کیسے اللّٰه‎ کا نور حاصل کیا جا سکتا ہے اور لوگ کیسے اس سے پر فیض ہو سکتے ہیں اس کے لیے ہمیں قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا ان کا مذید کہنا تھا کہ اللّٰه‎ تعالیٰ نے قرآن مجید میں شفا اور رحمت رکھی ہے ۔ روحانی سکالر حسن رضا کا کہنا تھا کہ ایسی روحانی محفل کے انعقاد کا مقصد صوفیاء کرام کے پیغام پیار محبت اور اخوت کو رواج دینا ہے۔ محبوب خان کا کہنا تھا کہ میلاد النبی صلی اللّٰه‎ علیہ وآلہ وسلم کی محفل سے حضرت محمد صلی اللّٰه‎ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ ڈاکٹر لیاقت ملک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رانا ثناء اللّٰه‎ خان شریف النفس شخصیت کے مالک ہیں اور ایسی محافل کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔ ثمینہ خان کا کہنا تھا کہ آج بھی ہماری کمیونٹی میں ایسے لوگ موجود ہیں جو تقاریر سے لوگوں کی رہنمائی فرماتے ہیں۔ محفل میں چوہدری شہزاد ، انعام الحق سحری، خواجہ وسیم الطاف، رانا اختر کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ نیلسن ٹاؤن سے شاہدہ سارنگ جبکہ لندن سے تیمور سکندر ، صائمہ واحد اور غلام شبیر کو خلافت کے سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔ نفیس اینڈ سنز قوال نے قوالیاں گا کر حاضرین محفل پر روحانی وجد طاری کر دیا۔ 

تازہ ترین