• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران سماعت سرکاری وکیل کو ڈکٹیٹ کرنیکا نوٹس، جج ایڈووکیٹ جنرل پاکستان آرمی طلب

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈبنچ کے جسٹس طارق عباسی نے جیگ برانچ کے نمائندے کی طرف سے دوران سماعت بار بار سرکاری وکیل کو ڈکٹیٹ کرنے کا نوٹس لیتےہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر جج ایڈووکیٹ جنرل پاکستان آرمی کو طلب کرلیا ہے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ ایک ڈسپلن فورس کا حصہ ہیں،آپ عدالتی کارروائی میں اس طرح مداخلت کریں گے تو پھر ایک ان پڑھ شخص سے ہم کیا توقع کرسکتے ہیں،عدالت عالیہ نے یہ ریمارکس منگل کو سپاہی عثمان کی 14سال سزا کیخلاف بریگیڈیئر واصف ایڈووکیٹ کےذریعے دائر اپیل کی سماعت کے دوران دئیے۔
تازہ ترین