• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا کے افسران کے سٹیزن پورٹل کو ایک دوسرے پر الزامات

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم سٹیزن پورٹل کو جامعہ زکریا کے افسران ایک دوسرے پر الزامات کیلئے استعمال کرنے لگے، سٹیزن پورٹل پر نام پوشیدہ رکھ کر بعض افسران اپنی غلطیاں بھی دوسروں کے کھاتےمیں ڈال رہےہیں ،بتایا گیا ہے کہ جامعہ زکریا کے علی ہال میں پانی کیلئے ٹربائن لگوائی گئی مگر شعبہ مینٹیننس کی غفلت کے باعث ٹربائن کا دوبار مختلف جگہوں پر بور کروایا گیا اور ٹربائن کا پانی ٹینکی تک پہنچانے کے لئے لاکھوں روپے کا پائپ بھی ٹھیکیدار کے ذمہڈال دیا گیا جس پر ٹھیکیدار نے اضافی بل دینے سے انکار کردیا جبکہ معاملے کو دبانے کیلئے وزیراعظم سٹیزن پورٹل کا سہارا لیا گیاجس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شعبہ خزانہ کے افسران کمیشن کے چکر میں تنگ کررہے ہیں اور پائپ کا ٹھیکہ من پسند فرد کو من پسند قیمت پر دینا چاہتے ہیں جبکہ بعض حلقوں کا یہ کہنا ہےواقع کا ملبہ شعبہ خزانہ اور شعبہ مینٹیننس کے افسران پر ڈالنے کی کوشش کی گئی، سٹیزن پورٹل سے ملنے والی شکایت پر جامعہ زکریا نےتحقیقات شروع کردی ہیں،ٹربائن لگانے والی کمپنی جامعہ زکریا کے افسر کی ہے جس کے خلاف انتظامیہ نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین