• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں تیز ہواؤں کے جھکڑ، ٹرک پولیس کار پر الٹ گیا

برطانیہ میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش، ٹرک پولیس کار پر الٹ گیا


موسم کی خرابی اکثر جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتی ہے۔ کچھ ایسے ہی مناظر برطانیہ میں اُس وقت دیکھے گئے جب تیز ہواؤں کے جھکڑ نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا۔

اس صورتحال کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ، بریڈفورڈ سمیت برطانیہ کے مختلف علاقوں میں موسم کی خراب صورتحال نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا،  جہاں 100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث ایک ٹرک پولیس کی کار پر اُلٹ گیا۔

تیز ہواؤں کے نتیجے میں درخت اکھڑ گئے، کرین گر گئی اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ جبکہ طیاروں کی لینڈنگ بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث کئی پروازیں روک دی گئیں۔

 رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

تازہ ترین