• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی ،بیچلرزوماسٹر میں 9534طلبہ کو داخلے دیئے گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی میں بیچلرز اور ماسٹرز مارننگ پروگرام میں 9534 طلباوطالبات کو داخلے دیئے گئےطلبہ کی سہولت کے لئے20 کائونٹر زقائم ، بیک وقت 20 اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے 30 اہلکار ہمہ وقت طلبہ کی رہنمائی مصروف رہتے ہیں۔انچارج ڈائریکٹو ریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر نے ڈاکٹر مصطفی حیدر کے ہمراہ بدھ کے روز بیچلرز اور ماسٹرز مارننگ پروگرام داخلے برائے سال2020 کے لئے جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم کائونٹرز کا دورہ کیا۔ داخلہ کیمپ میں بیک وقت 20 اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے 30 اہلکار ہمہ وقت طلبہ کی رہنمائی میں مصروف رہتے ہیں۔اس ضمن میں ایک خصوصی مددگار کیمپ ان طلباء اور والدین کے لئے قائم کیاگیا ہے جنہیں داخلوں کے حوالے سے خصوصی طورپر رہنمائی ومشاورت درکارتھی،ساتھ ہی مستحق طلباء کے لئے ایس ایچ سی کی اسکالر شپ کا کائونٹر بھی موجود ہے جہاں سے اسکالرشپ کافارم ودیگر تفصیلات مہیا کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین