• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی،محمد علی شیخ نے اپنی دوسری مدت ختم ہونے کے بعد قائم مقام کی بجائے مستقل وی سی کے تقرر کیلئے محکمہ بورڈز و جامعات کو خط لکھ دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر محمد علی شیخ نے اپنی دوسری چار سالہ مدت ختم ہونے کے بعد یونیورسٹی میں قائم مقام کی بجائے مستقل وائس چانسلر کے تقرر کیلئے محکمہ بورڈز و جامعات کو خط لکھ دیا ہے، خط میں کہا گیا ہے یونیورسٹی میں ترقیاتی کام جاری ہیں جبکہ ملیر کیمپس بھی تعمیر کیا جارہا ہے اور شہری کیمپس میں توسیع کام چل رہا ہے چنانچہ ان کاموں کے تسلسل کے لئے یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر مقرر کیا جائے، غیر مستقل وائس چانسلر سے کاموں کے متاثر ہوں گے خط میں کہا گیا ہے کہ ان کی مدت 19 فروری کو مکمل ہوجائے گی چنانچہ فوری طور پر وائس چانسلر کے تقرر کے لئے اشتہار دیا جائے، واضح رہے کہ محکمہ بورڈز و جامعات کسی بھی جامعہ میں وقت پر وائس چانسلر لگانے میں ناکام رہا ہے لیاری یونیورسٹی ایک سال سے مستقل وائس چانسلر سے محروم ہے۔ حیدرآباد یونیورسٹی، شکار پور یونیورسٹی اور جامعہ کراچی چھ ماہ سے مستقل وائس چانسلر سے محروم ہے ۔
تازہ ترین