• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم مقدس شخصیات کےبارے میں گفتگو کرتےہوئے احتیاط سےکام لیں،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور (وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، پیررضوان نفیس، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، قاری ظہورالحق، مولانا خالد محمود نے وزیر اعظم کے متناز ع بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اعظم بار بار توہین آمیز کلمات بولنے سے گریز کریں۔ بار بار دینی معاملات میں ہی وزیر اعظم کی زبان کا پھسلنا لمحہ فکریہ ہےوزیر اعظم اپنے منصب کا خیال رکھیں وزیراعظم اپنی تقاریر میں باربار مقدس شخصیات اور مقدسات کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔علماء نے مطالبہ کیا کہ توہین آمیز کلمات کی ادائیگی پر اللہ رب العزت سے اور پوری قوم سے غیرمشروط اور اعلانیہ معافی مانگیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اسلام آباد کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرؤف، راوالپنڈی کے امیر مولانا قاضی مشتاق الرحمن، مبلغ اسلام آباد مولانا محمد طیب فاروقی، قاری عبدالوحیدقاسمی، مولانا قاضی ہارون الرشید، مولانا اعظم خان، خالد مبین، مولانا زاہد وسیم نے وزیر اعظم کے متنازعہ بیان پر ردعمل میں کہا کہ وزیر اعظم بار بار توہین آمیز کلمات بولنے سے گریز کریں بار بار دینی معاملات میں ہی وزیر اعظم کی زبان کا پھسلنا لمحہ فکریہ ہے،وزیر اعظم اپنے منصب کا خیال رکھیں وزیراعظم اپنی تقاریر میں باربار مقدس شخصیات اور مقدسات کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔علماء نے مطالبہ کیا کہ توہین آمیز کلمات کی ادائیگی پر اللہ رب العزت سے اور پوری قوم سے غیرمشروط اور اعلانیہ معافی مانگیں۔علماء نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔
تازہ ترین