• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسیدہ عمارتوں کیخلاف کارروائی کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کموینٹی ڈویلپمنٹ ملتان کی جانب سے ٹوٹی پھوٹی اور بوسیدہ عمارتوں کیخلاف کارروائی کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ،بتایا گیا ہے کہ حکومت نےشہر بھر میں خطرناک عمارتوں کے حادثے سے بچنے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنر اور چیف آفیسرز کو دوبارہ معائنہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،سروے کے بعد پرویژنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی ہے،اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے متعدد بار ڈپٹی کمشنرز اور چیف آفیسرز کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ خطرناک عمارتوں کا سروے کیا جائے۔
تازہ ترین