لاہور میں گزشتہ روز گرفتار کیے گئے 46 وکلا کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پیش کر دیا گیا۔
ملزمان وکلا کو تھانہ شادمان میں درج 2 ایف آئی آرز میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزمان کو ایڈمن جج عبدالقیوم خان کے روبرو پیش کیا گیا۔
ملزمان کی طرف سے غلام مرتضیٰ چوہدری سینئر وائس پریزیڈنٹ سپریم کورٹ بار عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزمان کی طرف سےایڈووکیٹ صغراں گلزار، ایڈووکیٹ نوشین عنبر، ایڈووکیٹ طاہر منہاس عدالت میں پیش ہوئے۔
دوسری لاہور میں لاہور ہائیکورٹ بار، پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل ، سپریم کورٹ بار، لاہور بار ایسوسی ایشن اور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران وکلاء تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار وکلاءکو بلا تاخیر رہا کیا جائے ورنہ وکلاء کا احتجاج پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔