• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء صاحب نے کہاآڈیشن میں کامیاب ہوئیں تو تھیٹر کرلینا ورنہ شادی کرلیجئے گا،میرا سیٹھی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹی وی اداکارہ میرا سیٹھی نے کہا ہے کہ ضیاء محی الدین کے ساتھ کام کرنا میری دیرینہ خواہش تھی جو پوری ہوگئی ہے،ضیاءمحی الدین ہر سال لاہور میں پرفارم کرتے ہیں اور میں بچپن سے انکی پرفارمنس دیکھتی آرہی ہوں۔مجھے پتہ چلا کہ ضیاء محی الدین ناپا میں تھیٹر کررہے ہیں تو میں نے انہیں کال کی کہ میں آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں لیکن ایک مسئلہ ہے کہ ریہرسل کے دوران میری شادی ہے،اس پر ضیاء صاحب نے مجھے کہا کہآپ آڈیشن دیں ،آڈیشن میں کامیاب ہوجاتیں ہیں توتھیٹر کرلینا ورنہ شادی کرلیجئے گا،میں نے آڈیشن دیا ،آڈیشن میں بھی کامیاب ہوگئی اور میری شادی بھی ہوگئی۔یہ باتیں انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کی،میرا سیٹھی ضیاء محی الدین کی ہدایات میں پیش کئے جانے والے تھیٹر کنگ لیئر میں گونیرل کا کردار نبھارہی ہیں۔میرا سیٹھی نے کہا کہ انکے لئےیہ کردار نبھانا انتہائی مشکل تھا تاہم ضیاء محی الدین نے کئی بار انکا آڈیشن لینے کے بعد اس کردار کے لئے موضوع قرار دیکر منتخب کیا۔

تازہ ترین