• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورس جانسن نے بیٹے کی موت پر تعزیت نہیں کی، ڈیو میرٹ

لندن (نیوز ڈیسک) لندن برج دہشتگرد حملہ میں متاثرہ شخص کے والد نے کہا ہے کہ بورس جانسن نے بیٹے کی موت پر فیملی سے تعزیت نہیں کی حالانکہ وزیراعظم کے ایک ترجمان نے یہ دعویٰ کیا تھا۔ انڈی پینڈنٹ کے مطابق ڈیو میرٹ، جن کا بیٹا جیک سزایافتہ دہشتگرد عثمان خان کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا تھا، ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا ہے کہ ان سے وزیراعظم یا نمبر 10 کی جانب سے تعزیت نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ مسٹر جانسن کے ایک ترجمان نے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’وزیراعظم نے مسٹر میرٹ سے ان کے بیٹے کی المناک موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے‘‘۔ تاہم مسٹر میرٹ نے اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے کہ صرف ریکارڈ کی درستی کیلئے یہ واضح کرنا چاہتا یوں کہ نہ تو بورس جانسن یا نمبر 10 سے کسی اور ، ٹوری کے مرکزی دفتر یا کسی بھی ذمہ دار نے 29 نومبر کو لندن برج دہشتگرد حملہ میں بیٹے کی ہلاکت پر فیملی سے کوئی تعزیت نہیں کی۔
تازہ ترین