• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی نے داعش کے مبینہ ساتھی کو بیٹی سمیت جرمنی بھیج دیا

انقرہ(آئی این پی)ترکی نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی ایک خاتون کارکن کو اس کی بیٹی سمیت جرمنی بھیج دیا ہے۔ انقرہ میں ترک وزارت داخلہ نے جرمن پاسپورٹ کے حامل داعش کے دو کارکنوں کو جرمنی روانہ کرنے کی بات کی ہے۔ تاہم اس تناظر میں ترک حکام نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ جرمن ذرائع کے مطابق اریٹریا سے تعلق رکھنے والی ایک جرمن شہری اور اس کی پانچ سالہ بیٹی کو ترکی بدر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ خاتون سن 2014 میں جرمنی سے شام گئی تھی اور اس سال اکتوبر میں اسی ترکی میں حراست میں لیا گیا تھا۔
تازہ ترین