• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی مڈٹرم الیکشن کی حمایت کرتی ہے، مصطفیٰ کمال

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اگر مڈٹرم الیکشن کی صورتحال بنتی ہے تو پی ایس پی مڈٹرم الیکشن کی حمایت کرتی ہے کہ جن پارٹیوں کو مقبولیت کا زعم ہے انہیں انکی مقبولیت کا پتہ چل جا ئے گا‘ ملک میں معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے اور آنے والا کل مزید خراب ہے‘حکمرانوں کو معاشی صورتحال سے لاعمل ہیں اس وجہ سے معاملات روزبروز بدتر ہوتے جارہے ہیں‘سندھ میں ہر شعبہ میں ابتری ہے حتی کہ کتے سے کاٹے کی ویکسین نہیں سندھ میں کتے کے کاٹنے سے 35اموات ہو چکی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہوم اسٹیڈ ہال میں محفل حمدونعت کے پروگرام سے قبل میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین