• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4ملزمان گرفتار، کرسمس کیلئے تیار355لٹر شراب برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرافتار کر لیا، تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے ملزمان شہزاد، عبدالرئوف ، فراز اور دلبر کو گرفتار کرکے 355 لٹر دیسی شراب برآمد کر لی شراب کو شہر کے مختلف حصوں میں کرسمس کے موقع پر سپلائی کیا جانا تھا ، تھانہ نیو ملتان پولیس نے قصوری چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے قحبہ خانہ سے 3عورتوں سمیت5فراد کو گرفتار کرلیا، دریں اثنا پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں ساجد ، شہزاد اور شفیق کو گرفتار کرکے شراب اور چرس برآمد کر لی،ھیک مانگنے کے الزام میں حشمت علی اور ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بننے کے الزام میں ناصر اور اکرم کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے، جلیل آباد پولیس نے فحش فلمیں دیکھنے کے الزام میں12افراد نعیم ، بلال ، مبین ، شیراز ، منیر ، عبدالرحمان ، سعید ، جاوید ، اعظم ، قلندر اور راشد وغیرہ کو گرفتار کر لیا، بوگس چیک دینے پر محمد راحت کی درخواست پر گلگشت پولیس نےندیم اقبال اسی طرح ارشاد اعوان کی درخواست پر کینٹ پولیس نے فدا حسین کیخلاف مقدمات درج کر لئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شہری حنیف کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے، تھانہ بی زیڈ پولیس نے لڑکی کو شادی نہ کرنے پر قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں غازی آباد کے رہائشی محمد زوہیب کی درخواست پرراشد گلزار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،موٹروے پولیس نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والے شخص کی گاڑی سے 220 گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کوگرفتار کر لیا، موٹروے پولیس کی جانب سے جلال آباد سیکشن بستی ملوک کے قریب گاڑی روکنے پر ڈرائیور حمزہ غفور مشتعل ہو گیا اور اعلیٰ حکام سے رشتے داری ظاہر کر کے معطل کرانے کی دھمکیاں دینے لگا تاہم تھانہ گیلے وال پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،سی پی او محمد زبیر دریشک نے ملزم یاسین سے بینک ڈکیتی کے دوران لوٹے گئے 6 لاکھ 54 ہزار روپے برآمد کر کے بی سی جی چوک واقع نجی بینک منیجر سعودالصباح کے حوالے کردیئے،3 سال قبل بینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔
تازہ ترین