• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ کے تحت ہفتہ طلبہ میں سندھی تقریری مقابلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام جمعہ کو جاری ہفتہ طلبہ کے پانچویں روز سندھی تقریر کا مقابلہ ہوا ، پروگرام کی صدارت چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کی ، پروگرام میں منصفین کے فرائض مشتاق احمد لاکھن، محمد جدال گھمرو، شگفتہ ممتاز نے ادا کئے جبکہ نظامت ذبی اللہ کھوکھرکر رہے تھے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تہذیب و ثقافت کواجاگر کرنے کیلئے ایسے پروگرام ہونا ضروری ہیں۔ ثقافت اور تہذیب ہر قوم کی پہچان ہوتی ہے ،تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن ڈی ایچ اے سی ایس ایس کیمپس کی لائبہ بھٹو نے حاصل کی جن کو دوران تقریر ہی چیئرمین بورڈ نے خصوصی انعام سے نوازا، دوسری پوزیشن جامیہ تاجیہ جی بی ایس ایس اسکول کے محمد مزمل اور تیسری پوزیشن سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کی پرانجل نے حاصل کی۔

تازہ ترین