• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراؤنڈز پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دینگے ،میئر کراچی

کراچی (سٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نےکہا ہے کہ اسپورٹس کے میدانوں اور مراکز پر صرف کھیلوں سرگرمیاں ہوسکتی ہیں ،کمرشل سرگرموں کی کسی قیمت اجازت نہیں دی جائے گی کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں کر کٹ ،ہاکی ،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس سمیت مختلف کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے جاری ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین