• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف توسیع، تفصیلی فیصلے کا انتظار،اپوزیشن سے رابطہ کر ینگے: شاہ محمود

ملتان(نمائندہ جنگ‘ آئی این پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ آرمی چیف کی توسیع کیلئے عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے‘ اپوزیشن سے رابطہ کرنا پڑا تو کریں گے۔لاہور میں وکلا اور ڈاکٹروں کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا‘ وزیراعظم عمران خان نے اپنے بھانجے سے متعلق کوئی احکامات نہیں دیئے‘ چیف الیکشن کمشنر کامعاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائےگا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہ محمودقریشی نے کہاکہ جس نےبھی قانون ہاتھ میں لیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔فضل الرحمٰن کی اپنی سوچ ہے وہ جومرضی کہیں ان کوکون روک سکتا ہے۔

تازہ ترین