• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

راحت بھری نیند میں مدد گار غذائیں

تقریبات کے موقع پر اکثر افراد کے ذہنوں میں تفریح اور پارٹیوں کا شوق سوار رہتا ہے اور رات میں جاگنے کی وجہ سے اکثر نیند بھی خراب ہوجاتی ہے۔

زیادہ مقدار میں جنک فوڈ کھانا ان عوامل کا حصہ ہے جو نیند کی خرابی کی وجہ بنتے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے برطانیہ میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ ہفتے میں کم از کم تین دنوں کے دوران 65 فیصد افراد جب سو کر اٹھتے ہیں تب بھی تھکاوٹ کا ہی شکار دکھائی دیتے ہیں۔

علاوہ ازیں ان افراد میں سے ہر 5 میں سے ایک شخص نے اعتراف کیا کہ اسے صبح اٹھنے کے بعد بھی شدید نیند کا احساس ہوتا ہے۔

لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہماری غذا اس تمام صورتحال میں ہماری نیند پر کتنی اثر انداز ہوتی ہے؟ کیا بہتر غذا ہماری نیند کو بہتر بناسکتی ہے؟

اس کا جواب ہے ’ہاں‘ ایسا ہوسکتا ہے، کیونکہ ایک ماہر غذائیت نے اس حوالے سے کچھ غذاؤں کا ذکر کیا ہے جسے کھانے کے بعد کچھ حد تک نیند میں سکون مل سکتا ہے۔


چیز (پنیر)


ہمارے یہاں ایک کہانی بنائی گئی ہے کہ چیز کی وجہ سے ہمیں ڈراؤنے خواب آتے ہیں، لیکن چیز تو درحقیقت ٹرائپٹوفان (پرورش کے لیے ایک قسم کا ایمینو ایسڈ) کا ایک ذریعہ ہے جو سیروٹونن کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو بعد میں نیند دلانے والے ہارمونز میں تبدیل ہوتے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کاربوہائیڈریٹس ٹریپٹوفان کو بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جو زیادہ تر دماغ میں موجود ہوتے ہیں۔

اسی وجہ سے اگر رات کے کھانے میں چیز کا استعمال کیا جائے تو یہ آپ کو راحت بھر نیند فراہم کر سکتے ہیں۔


اوٹس (جو کا دلیہ)


اوٹس دل کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جن میں مختلف قسم کے وٹامنز اور معدنیات شامل ہوتے ہیں۔

اوٹس عموماً انسانی دماغ کو سکون مہیا کرنے کا بھی کام کرتے ہیں۔

یہ میلاٹونن کے لیے قدرتی ذریعہ ہے، جو ایسے ہارمونز ہیں جو ہماری سونے اور جاگنے کی سائیکل کو ریگولیٹ کرتا ہے۔


سلومون (مچھلی)


سلومون مچھلی اومیگا تھری حاصل کرنے کا سب سے مفید ذریعہ ہے جبکہ اس کی مدد سے انسانی جسم کو میگنیشیم بھی بڑی مقدار میں حاصل ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ وٹامن بی 6 اور ٹریپٹوفان بھی سلومون مچھلی سے ملتا ہے اور یہ تمام غذا نیند کو بہتر کرنے والے ہارمونز سیروٹونن کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔


دودھ


دودھ میلاٹونن اور ٹریپٹوفان حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور راحت بھری نیند دینے کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس کی بڑی وجہ گائے کا رات میں دودھ دینا ہے جب ان کے میلاٹونن کی سطح قدرتی طور پر بہت زیادہ ہوتی ہے۔

روزانہ دودھ پینے سے نہ صرف ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں بلکہ یہ راحت بھری نیند بھی مہیا کرتا ہے، لہٰذا ایک گلاس دودھ زیادہ نقصان دہ نہیں ہے۔


توفو (دودھ اور سویا بین کا مرکب)


چونکہ آپ کو معلوم ہے کہ سویا بین ٹریپٹوفان کا بہترین ذریعہ ہے، اسی وجہ سے توفو آپ کی غذا میں شامل ہونے والا بہترین آپشن ہوسکتا ہے۔

نہ تو صرف توفو میں کرپٹوفان موجود ہوتا ہے جو نیند کو بہتر کرسکتا ہے بلکہ یہ اس میں پروٹین بھی بڑی تعداد میں موجود ہے جبکہ اس میں کیلشیم کی مقدار بھی موجود ہوسکتی ہے اور یہ دونوں ہی نیند سے متعلق ہارمونز کو بہتر بنانے میں مدد گار ہیں۔


انڈے


انڈے غذائیت کا پاور ہاؤس ہیں، انڈے کی زردی میں وٹامن ڈی کی بہت زیادہ مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ وٹامن ہماری نیند کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

انڈوں میں بھی ٹریپٹوفان موجود ہوتا ہے جو سیروٹونن کی پیداوار میں مددگار ہوتا ہے۔

انڈے سستی غذا ہیں جنہیں آسانی کے ساتھ غذا میں شامل کیا جاسکتا ہے جس کے نیند پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔


چیریز


اوٹس کی طرح چیریز میں بھی میلاٹونن کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔

چیریز راحت بھری نیند کے ساتھ ساتھ جسم میں وزن کی کمی میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

ان میں اینتھوسیاننز جیسے اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں جو میلاٹونن کے ساتھ ساتھ کام کرتے ہیں اور ان کی وجہ سے نیند گہری ہوجاتی ہے۔


ایووکاڈو (مگرناشپاتی)


بڑی مقدار میں میگنیشیم ہونے کی وجہ سے ایووکاڈوز ایسی غذا ہوسکتے ہیں جو آپ کی نیند کو لمبا اور پر سکون بنائیں۔

ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میگنیشیم کی وجہ سے کروٹیسول ہارمونز کا لیول کم ہوتا ہے، ان ہارمونز کو دباؤ کے ہارمونز بھی کہا جاتا ہے۔

تاہم غذا میں ایووکاڈو شامل کرنے سے ذہنی دباؤ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اس حوالے سے برطانیہ کے ایک غذائیت دان ڈاکٹر ٹام ہل کہتے ہیں چونکہ سکون بھری نیند کے لیے غذا کا کردار محدود ہے لیکن پھر بھی اس بات پر اعتماد کیا گیا ہے کہ زیادہ وزن ہونے کی وجہ انسان کی نیند میں سکون کم ہوسکتا ہے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، بہتر طریقہ غذائیت کے لیے اپنے ماہر غذائیت سے مشورہ لیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین