• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنر عابد علی نے ریکارڈ بنا ڈالا، ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو پر بھی سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم میں 32 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر عابد علی نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آخری دن سنچری بنا کر منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے۔

عابد علی نے اس سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر بھی سنچری اسکور کی تھی۔

واضح رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں عابد علی نے 18 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 7 ہزار 7 رنز اسکور کیے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین