• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

"رینجرزشکریہ جناح" سائیکل ریس کا انعقاد

"رینجرزشکریہ جناح" سائیکل ریس کا انعقاد 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے "رینجرزشکریہ جناح" کی مناسبت سے اتوار کو شارع فیصل اسٹارگیٹ پر سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 60 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ اعلامئے کے مطابق 26 کلو میٹر طویل ریس شارع فیصل اسٹارگیٹ سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں اور گزرگاہوں سے ہوتی ہوئی اسٹار گیٹ پر ہی اختتام پذیر ہوئی،ریس میں پہلی پوزیشن محمد ندیم، دوسری عشر بلوچ اور تیسری پوزیشن عرفان بلوچ نے حاصل کی، ریس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں رینجرز کے اعلیٰ حکام نے میڈل اور انعامات بھی تقسیم کیے۔

تازہ ترین