• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں ظلم ، بھارتی مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک کا نوٹس لیاجائے،مفتی نعیم

کراچی(پ ر )جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہےکہ مسلمانوں کیخلاف قانون سازی سے بھارت کاسیکولر چہرہ بے نقاب ہوگیاہے،مودی عالم اسلام اور دنیا کے امن کا دشمن ہے ، چھ ماہ سے قید مقبوضہ کشمیر کے عوام عالم اسلام کو پکار رہے ہیں ان کی کوئی شنوائی نہیں کی جارہی ہے۔ مفتی محمد نعیم نے کہاکہ پوری دنیا میں عالم اسلام کیخلاف سازشیں عروج پر پہنچ چکی ہیں ایک طرف کشمیر میں چھ ماہ سے قید مسلمان بہن بھائیوں کا کوئی پرسان حال نہیں تو دوسری جانب خطے کے امن کو برباد کرنے کی کوشش کے تحت بھارت میں مسلمانوں کیخلاف عرصہ حیات تنگ کرنے کی کوششیں عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو عالمی طاقتیں مسلم ممالک میں امتیازی قوانین کا راگ الاپتی ہیں ان کو کیا بھارت میں مسلمانوں کیخلاف قانون سازی دکھائی نہیں دے رہی،انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ظلم اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کا نوٹس لیا جائے ۔

تازہ ترین