• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ منشیات فروشوں کا پولیس ٹیم پرتشدد ،ملزم گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے میں مبینہ منشیات فروشوں نے پولیس ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی فرار ہوگئے۔ بہاول بخش اے ایس آءی کے مطابق اس نے اطلاع ملنے پر منشیات فروش اعجاز پر چھاپہ مارا جس نے اپنے ساتھیوں کو بلا لیا جنہوں نے پولیس ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور حملہ کر کے وردی پھاڑ دی تاہم اعجاز اور عاشق کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےجس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں تین ملزمان منیر احمد، کمال دین، اورجمیل پولیس کے سامنے اسلحہ پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس تھانہ قادر پوراں کے علاقے میں تین بچوں کی ماں کلثوم بی بی کی پراسرار ہلاکت کا مقدمہ مقامیزمیندار الیاس کے خلاف درج کیا گیا ۔نامعلوم افراد ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہوگئے۔ تھانہ گلگشت کے علاقہ سیداں والا بائی پاس کے قریب عمران اپنے 4 ساتھیوں کے ہمراہ رکشہ پر سبزی منڈی جارہاتھا کہ موٹرسائیکل پر سوار 3 نامعلوم افراد نے انہیں ڈکیتی کی غرض سے روکنے کی کو شش کی ان کے نہ رکنے پر ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔پولیس گلگشت نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے کاشتکارعلی محمد سے ٹرالی مانگ کر خورد برد کرنے کے الزام میں تین افراد قاسم، ناصر اور فتح محمدکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ چہلیک نے کاؤنٹر سڑک کے درمیان میں لگا کر ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والے دکاندار قیصر عباس کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف تھانہ گلگشت میں مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس تھانہ جلیل آباد نے تھانے میں اندراج کرواءے بغیر مکان کراءئے پر لینے اور دینے والے دو افرادلئیق احمداوراقبال کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا ۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نے بغیراطلاع جائیدادکرایہ پردینے پر ملزم جمیل شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نے آتش بازی کا سامان برآمد ہونے کے مقدمات میں ملوث3ملزموں احسان،عامراورانیس احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نے پرچی جواءکھیلنے کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزموں واجداورشہبازکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔عتیق نے پولیس کو درخواست دی کہ فضل ،شہزاد وغیرہ اسکے گھر داخل ہوئے اسکی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کی ایک فائر اسکی ٹانگ پر لگا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تازہ ترین