• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، شو کت علی

پشاور ( وقائع نگار ) پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ ورکن قو می اسمبلی حاجی شوکت علی نے کہا کہ ہے کہ حکو مت بز نس کمیو نٹی کو ہر ممکن سہو لیا ت کر فر اہمی کارو با ر میں آسا نیا ں پید ا کرنے کیلئے عملی ا قدا مات کر رہی ہے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں،ملک کی بنیادیں مضبوط کرنے کیلئے جوفیصلے کئے گئے ان کے مثبت اثرات آنے شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے ا ن خیا لا ت کا اظہا رگزشتہ روز انجمن تاجران قصہ خوانی بازار کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ شو کت علی نے تا جر و ں کے وفد کویقین دلایا کہ قصہ خو انی با زار کی تزئین و ا ٓر ائش اور دیگر مسا ئل کے حل کیلئے تما م تر وسا ئل بر و ے کار لا ئیں جا ئیں گے اور تا جر وں کے با ہمی مشاورت سے تما م پا لیسیا ں ترتیب دی جا ئیگی پشاورکی ترقی کیلئے شارٹ ٹرم،مڈٹرم اورلانگ ٹرم ایک میگاپشاورڈویلپمنٹ پلان لے کرآرہے ہیں جس پربرق رفتاری سے کام جاری ہے پلان میں پشاورکی ترقی،ٹریفک پلان،سڑکیں،تعلیم،صحت،پارک سمیت دیگرحل طلب مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائینگے۔مہنگائی کی روک تھام کیلئے ضلعی اورتحصیل سطح پراقدامات اٹھائے جارہے ہیں اورباقاعدہ طورپرنگرانی کی جارہی ہے تاہم مہنگائی کاخودساختہ بازارگرم کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی ۔
تازہ ترین