س۔ڈئیر عابدی صاحب، میں اکثر کے کالم پڑھتی ہوں، آپ ایک اچھے کیرئیر کونسلر ہیں۔میں نے 93%نمبروں کے ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے۔ براہ مہربانی مجھے مشورہ دیں کہ کراچی میں انجینئرئنگ کے لئے کونسا بہترین گورنمنٹ کالج ہے؟ (ثمن اسلام ضیا ء ۔کراچی)
ج۔ثمن، جیسا کہ آپ جانتی ہیں، کراچی میں بہت سے اچھے کالج موجود ہیں لیکن یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ کراچی کے کس علاقے میںرہتی ہیں اورکس طرح کے کالج میں داخلہ لینے کی خواہشمند ہیں۔ بہتر ہوگا کہ آپ اپنے قریبی علاقے میں موجود کالجوں کا دورہ کریں اور معلومات حاصل کریں۔میرے خیال میں ان میں سے چند کالج گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج، جمشید ٹائون، پاکستان شپ آنرز کالج، نارتھ ناظم آباد، ڈی ایچ اے ڈگری کالج فار ویمن، اپوا گورنمنٹ کالج فار ویمن، گلبرگ وغیرہ ہیں۔
س۔محترم عابدی صاحب، میں اس وقت فائنل سیمسٹر کی طالبہ ہوںاورمیںحال ہی میں آپ کے ا سکالرشپ کی ورکشاپ میں شرکت کر چکی ہوں۔اس ورکشاپ میں آپ کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق میں نے تمام ویب سائٹس میں ا سکارلرشپ کے بہت سے مواقع دیکھے لیکن ابھی شاید میں اسکارلر شپ کے لئے اہل نہیں۔ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ ماسٹر یا ایم فل کی اسکالرشپ کے لئے میں کب اور کہاں اپلا ئی کر سکتی ہوں؟ (فریحہ خان۔پشاور)
ج۔فریحہ، اسکالرشپس مختلف اقسام، نوعیت اور اہمیت کے حامل ہوتےہیں جیسا کہ مکمل اسکالر شپ، جزوی اسکالرشپ، میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ وغیرہ لیکن ضروری یہ ہے کہ آپ فائنل سیمسٹر مکمل کرنے کے بعد ہمیںاپنی تمام تعلیمی اسناد ارسال کریں۔ ہمارا ادارہ آپ کے کوائف اور اسناد کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو بہتر طور پر ا سکالرشپ کے حوالے سے راہنمائی فراہم کر سکے گا کہ آپ کے لئے کب اور کہاں اسکالرشپ کے مواقع موجودہیں۔
س۔سر، میں نے میکینیکل ٹیکنالوجی میں گجرات یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے اور اب میں چائنیز اسکالرشپ کونسل کی جانب سے پاور انجینئرئنگ اور انجینئرئنگ تھرموفزکس ، ماسٹرز کے کورس کے لئے منتخب ہوگیا ہوں۔کیا یہ میرے کیرئیر کے لئے بہتر ہوگااور اس کے بعدمیں آسٹریلیا سے اسی شعبہ میں اسکالرشپ پر پی ایچ ڈی کے مواقع حاصل کر سکوں گا؟ (فخر نسیم جٹ۔ گجرات)
ج۔ جناب فخر صاحب، سب سے پہلے تو میں آپ کو اسکالرشپ ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاور انجینئرئنگ اور انجینئرئنگ تھرموفزکس یہ سب ابھرتے ہوئے مضامین ہیں اور آپ کا یہ انتخاب درست فیصلہ ہے ۔ ماسٹر کی تعلیم حاصل کر لینے کے بعد میراآپ کو یہ مشورہ ہوگا کہ آپ چند سال کام کرنے کا تجربہ حاصل کریں، اس دوران آپ کو یہ علم ہو جائے گا کہ آپ کے لئے پی ایچ ڈی میں ریسرچ کے لئے کونسا مضمون بہتر رہے گا جس میں آ پ کی دلچسپی بھی ہو۔
س۔عابدی صاحب، میں نے 94%نمبروں کے ساتھ میٹرک اور 85%نمبروں کے ساتھ FSc کیا ہے اور اب میں پنجاب یونیورسٹی سے فنانس میں BBAکر رہی ہوں جس میں میرا CGPAتاحال 3.59برقرار ہے لیکن میں فیصلہ نہیں کر پا رہی کہ مجھے آگے اسی شعبہ کو جاری رکھتے ہوئے فنانس میں یا کسی اور مضمون میں MBAکرنا چاہئے؟ اور مجھے مستقبل میں کیرئیر کے حوالے سے بہتر انتخاب کا مشورہ دیں کیونکہ میں اس کے بعد اسی شعبہ میں Freelanceیا کاروبار کرنا چاہتی ہوں۔ (کشور حمید۔ لاہور)
ج۔میں دیکھتاہوں کہ آپ پڑھائی میں خوب محنت کر رہی ہیں جس کی وجہ سے آپ کا CGPAبھی اچھا ہے۔ فنانس مینجمنٹ اور کاروبار کے حوالے سے ایک اچھا شعبہ ہے اور خاص طور پر فنانشل مینجمنٹ، اسٹاک اور ٹریڈنگ کے شعبہ میں کیرئیر کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ سرکار ی اور پرائیوٹ مالیاتی ادارے ہمیشہ مالی انتظام کے ماہرین کی تلاش میں رہتے ہیںخاص طور پر جن کو اقتصادیات،مالی خطرات اور Actuarial science میں بھی عبور حاصل ہو۔میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ آگے ماسٹر کرنے کیلئے Finance & Accounting, Finance & Economics, یا Financial Risk Management میں MScکرنے کے بارےمیں سوچیں۔