• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب شرجیل میمن کو گرفتار نہ کرے، سندھ ہائیکورٹ

سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے نیب انکوائریز میں گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، جس کے بعد ہائیکورٹ نے 24جنوری تک شرجیل میمن کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

شرجیل میمن نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف پہلے ہی نیب میں 2 ریفرنسز زیر سماعت ہیںمعلوم ہوا ہے کہ نیب مزید خفیہ انکوائری کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب خفیہ انکوائری کیا ہے؟ کچھ پتہ نہیں، لہذانیب کو پابند کیا جائے کہ خفیہ انکوائری کو منظر عام پر لائے۔

درخوست میں ان کا مزید کہنا تھا کہ خفیہ انکوائری میں گرفتاری کا خدشہ ہے، نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔

اس پر عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت تک شرجیل میمن کو خفیہ انکوائری میں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ خفیہ انکوائری سےمتعلق آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

تازہ ترین