• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف پیرا گراف 66 نہیں پورے فیصلے پرتحفظات ہیں، اعظم سواتی

اسلام آباد(جنگ نیوز)وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا ہے کہ حکومت کو صرف پیرا گراف 66 نہیں بلکہ پورے فیصلے پرتحفظات ہیںآرٹیکل 6 میں پرویزمشرف کے ساتھ اورلوگ بھی شامل تھے، کیا ججز آئین و قانون کی نئی تاریخ لکھ رہے ہیں۔ 

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ قانون آئین اورانصاف کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہوا۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ جوڈیشل ایکٹوازم نہیں ایڈونچرازم ہے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امورسینیٹراعظم سواتی نے کہا کہ ملک اداروں کے درمیان ٹکراو کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا یہ جوڈیشل ایکٹوازم نہیں ایڈونچرازم ہے۔ 

اعظم سواتی نے کہا حکومت کو صرف پیرا گراف66 نہیں بلکہ پورے فیصلے پرتحفظات ہیں۔ آرٹیکل 6 میں پرویزمشرف کےساتھ اورلوگ بھی شامل تھے۔ 

کابینہ اجلاس میں دیگرلوگوں کےخلاف کارروائی ایجنڈے میں شامل ہوگی۔اعظم سواتی نے سوال اٹھایاکہ کیا ججزآئین اور قانون کی نئی تاریخ لکھ رہے ہیں؟۔ 

انہوں نے کہا وزیرقانون اور اٹارنی جنرل جج کے ذہنی توازن سے متعلق بیان کے خودذمے دارہیں۔ فیصلے کے الفاظ جج کی ذاتی انا اور تعصب کا ثبوت ہیں۔

اعظم سواتی نے کہا حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی قانون سازی آسانی سے کرلےگی۔

تازہ ترین