• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی ،جبکہ شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 جنوری تک توسیع کردی ۔

رمضان شوگرملز کیس میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر حمزہ شہباز کو نیب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں حمزہ شہباز نے حاضری لگوائی۔

آشیانہ کیس میں سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 11 ملزمان نے حاضری لگوائی۔

کیس کی سماعت میں شہبازشریف بیرون ملک علاج معالجے کی وجہ سے عدالت پیش نہ ہوئے، ان کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ وکلاء کی ہڑتال کے باعث کارروائی نہ کی جائے جس پر عدالت نے سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین