• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔جناب میں نے آپ کے بارے میں اخبار میں پڑھا ہے،میں اُمید کرتی ہوں کہ آپ میری تعلیم سے متعلق میری مدد کریں گے۔میں نے میٹرک بائیوسائنس میں 78%نمبرز سے پاس کیا ہے ، میری خواہش تھی کہ میں پری میڈیکل کا انتخاب کروں ، اس کے لئے میں نے آ رمی پبلک ا سکول میں داخلے کے لئے اپلائی کیالیکن میرا داخلہ پری میڈیکل کی بجا ئے پری انجینئرنگ میں ہوا۔میں نے اپنے مضامین تبدیل کرنے کی بہت کوشش کی لیکن نہ چاہتے ہوئے بھی میں اب پری انجینئرنگ کر رہی ہوں۔میری آپ سے گزارش ہے کہ میری رہنمائی کریں کہ میرے لئے انجینئرنگ میں کونسی اسپیشلائزیشن فائدہ مند ہو سکتی ہیں۔ (صوفیہ۔اسلام آباد)
ج۔ڈئیر مس صوفیہ مجھے افسوس ہے کہ آپ کو ان مضامین کا انتخاب کرنا پڑا جو آپ کو پسند نہیں ہیں تاہم انجینئرنگ بھی ایک بہت اچھا شعبہ ہے اور خواتین کے لئے سب سے بہترین انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن انجینئرنگ ہے۔ایک اچھے تسلیم شدہ ادارے سے چار سال کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد آپ براہِ راست ای ایم ای کور میں ایک کمیشنڈ آفیسر کے طور پر اپلائی کر سکتی ہیں اور میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ اپنا بیچلرز پرائیوٹ یونیورسٹی سے کرنے کی بجائے کسی آرمی پبلک ا سکول سےہی کریں لیکن اس کے لئے میں یہ چاہوں گا کہ آپ کسی آرمی کے منتخب سینٹر کا وزٹ کریں اوران سے مکمل معلومات حاصل کریں۔
س۔محترم جناب عابدی صاحب، میں نے ایم اے جینڈر ا سٹڈیز میں کیا ہے اور میں گورنمنٹ کی ملازمہ ہوں،میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم ایڈ کر رہی ہوں اور میرا تھرڈ سمیسٹر جاری ہے۔میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ مجھے ایم اے انگلش میں داخلہ لینا چاہئے یا میں ایم ایڈ کے بعد ایم فل ایجوکیشن کروں؟ (شاہین اکرم۔حافظ آباد)
ج۔مس شاہین، میرے خیال میں آپ ایم ایڈ مکمل کریں اور چند سال ٹیچنگ جاری رکھیں اور پھر آپ اپنا جینڈرا سٹڈیز سے متعلق پورٹ فولیو بناناشروع کریں اور ایک ریسرچ پروپوزل لکھیں،یہ بہت اہم ہے کہ ایم فل کرنے کیلئے آپ کا ریسرچ پروپوزل بہت زبردست بنا ہوا ہو کیونکہ ریسرچ ڈگری کرنے کیلئے ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیںکہ جس بھی ریسرچ ٹاپک کا آپ انتخاب کریں اس کا پروپوزل بہت عمدہ ہو۔
س۔سر، میں بی بی اے (آنرز) یو سی پی،سے کر رہا ہوںمیرا اب تک کا سی جی پی اے 3.36%ہے اور میرے باقی دو سمیسٹرباقی رہ گئے ہیں،میں اپنے میجرز کے انتخاب میں تھوڑا سا اُلجھن کا شکار ہوں،فنانس اور میتھمیٹکس میں میرے اچھے گریڈز ہیں،اورمارکیٹنگ کے مضمون میں بھی میری کارکردگی اچھی ہے،مجھے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے میں خاص طور پر بیرونِ ملک سے اعلیٰـ تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں لیکن آپ میری رہنمائی کریں کہ میں کس کورس/ڈگری کو منتخب کروں؟ (مزمل محمود۔کراچی)
ج۔مزمل، آپ بالکل صحیح سمت میں جا رہے ہیں،اگر آپ فنانس اور میتھس کی فیلڈ اور اعداد میں اچھے ہیں تو آپ کو اِسی فیلڈ میں رہنا چاہئے،اور میرا یہ مشورہ ہو گا کہ آپ اچھا سی جی پی اے حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اگر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو میں ایک سالہ ماسٹرز کے لئے برطانیہ تجویز کروں گا،آپ وہاں سے ایک سال کا ماسٹرز فنانشل رسک مینجمنٹ میں کریں، آپ کے بیچلرز اور ماسٹرز کا مجموعہ آپ کیلئے پاکستان اور بیرونِ ملک کیریئر کے مواقع میں اضافہ کرے گا۔
س۔جناب عابدی صاحب، میں نے اسلامک انٹرنیشل یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا ہے ،ابھی میں اپنے میجرز کے انتخاب میں بہت ا’لجھن کا شکار ہوں،برائے مہر بانی مجھے بتائیں کہ میں کارپوریٹ ایل ایل ایم یا ایل ایل ایم ہیومن رائٹس میں سے کس مضمون کا انتخاب کروں،میری زیادہ دلچسپی ایل ایل ایم ہیومن رائٹس میںہے،برائے کرم میری راہنمائی فرمائیں ( عبدالمنان اسلم، اسلام آباد )
ج۔عبدالمنان صاحب، ایل ایل ایم ہیومن رائٹس کرنے کے بعد آپ کیلئے دنیا کی مشہور اور بہترین ایجنسیوں اور نجی این جی اوزمیں کام کرنے کے مواقع موجودہیں جو انسانی حقوق کیلئے کام کرتی ہیںجن میں سے ,یونیسیف،یو این،یونیسکو ،قابل ذکر ہیں،کارپوریٹ لاء اپنی ذاتی ترقی تک ہی محدود ہے اگر آپ اپنا کیریئر کامرس اور بزنس میں بتانا چاہتے ہیں تو آپ اس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین