• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کو اپنی منفرد اداکاری سے ہنسانے والے ہالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار روون ایٹکنسن مسٹر بین آج 66 برس کے ہو گئے۔

6جنوری1955 کو انگلش کاؤنٹی ڈرہم میں جنم لینے والے روون نے اپنے کیریئر کا آغازبرطانیہ کے ریڈیو پروگرام’دی ایٹکنسن پیوپل ‘سے کیا۔

ریڈیو پروگرام سے کیرئیر کا آغاز کرنے کے بعد انہوں نے بی بی سی سے ہی ایک کامیڈی شو’ناٹ دی نائن او کلاک نیوز پیش کیا۔

1990میں انہوں نے ’دی ہیلپ لیس مسٹر بین ‘کا پہلا کامیڈی شو پیش کیا جبکہ انہوں نے ’مسٹر بین‘کے بہت سے سیکوئیلز پیش کیے۔

1997 میں مسٹر بین شو کے کردار کو لے کرڈائریکٹر میل اسمتھ نے فلم بنائی، جسکا نام ہی ’مسٹر بین ‘رکھا گیا جبکہ 2007 میں اسی سلسلے کی دوسری فلم’مسٹر بین ہالی ڈے ‘کے نام سے بنائی گئی۔

1995 اور 1997کے درمیان روون ایک مقبول ٹیلی ویڑن سیریز’دی تھن بلیو لائن‘میں بھی جلوہ گر ہوئےجس میں انہوں نے ایک پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا تھا، ان سیریلیز میں ان کی سنجیدہ اداکاری کوبھی بہت سراہا گیا۔

2003 میں انہوں نے جیمز بونڈ سیریز کی پیروڈی فلم ”جونی انگلش“ میں بھی کام کیا جس کا سیکوئل جونی انگلش ری بورن کے نام سے 7اکتوبر 2007کو ریلیز ہوا جب کہ انہوں نے فلم ’ جونی انگلش3‘ بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

9نومبر 2012کو روون نے مشہور زمانہ مسٹربین کے کردار کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین