• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے ماہ سے سی این جی سیکٹر کو گیس ملنا شروع ہوگی، عمر ایوب

اگلے ماہ سے سی این جی سیکٹر کو گیس ملنا شروع ہوگی،عمر ایوب


وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگلے ماہ سے سی این جی سیکٹر کو گیس ملنا شروع ہوگی۔

سینیٹ کمیٹی کو دیے گئے بیان میں وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ آئندہ ماہ سے سوئی سدرن سے سی این جی سیکٹر کو مکمل گیس ملنا شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ وزارت پٹرولیم کےساتھ تعاون نہیں کررہی ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو ہم نے 8 خط لکھے ہیں، صوبائی حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اس سال سسٹم میں 12 فیصد اضافی گیس شامل کی ہے۔

تازہ ترین