• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہلدی، کالی مرچ ملاکر کھانے کےحیرت انگیز فوائد

آپ کے باورچی خانے میں موجود کچھ مسالے دواؤں کی خصوصیات اور صحت کے دیگر فوائد سے بھرپور ہوتے ہیں،کھانے میں اضافی ذائقہ شامل کرنے کے لیے استعمال ہونے والے یہ مسالے آپ کو صحت کے مختلف مسائل سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

ہلدی  کھانے کےحیرت انگیز فوائد


سنہرے رنگ کی ہلدی کھانا تیار کرتے وقت سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مسالہ ہے، اس حیرت انگیز مسالےمیں کئی دواؤں کی خصوصیات ہیں۔ اسی طرح کالی مرچ بھی عام ہے جوآپ کو صحت سے متعلق متعدد فائدہ فراہم کرسکتیہے اور جب ہلدی اور کالی مرچ مل جائیں تو حیرت انگیز طبی فوائد فراہم کرتے ہیں۔

ہلدی کو ہضم کرنے کے لئے کالی مرچ کا استعمال

کرکومین ہلدی کا ایک اہم مرکب ہے جو ایک انتہائی فعال جز ہے۔ ہلدی کے صحت سے متعلق فوائد کے لئے بھی یہی ذمہ دار ہے۔ دوسری طرف، کالی مرچ میں پائپرین موجود ہوتاہے جو ہلدی کرکومین کو جسم میں جذب ہونے میں مدد دیتا ہے۔ ان دونوں کو ملاکر کھانے سے آپ کے جسم کو کافی مقدار میں کرکومین حاصل ہونے میں مدد ملتی ہے۔

سوزش اور سوجن کے لیے بہترین علاج

ہلدی اور کالی مرچ دونوں میں سوجن کا علاج موجود ہوتا ہے، عموماً سردیوں میں سوجن اور انفیکشن کی شکایات بڑھ جاتی ہیں، ان دونوں مسالوں کو اگر ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ ایک معجزاتی مرکب کی شکل اختیار کر لیتا ہے، یہ ہڈیوں اور جوڑوں کے درد میں بھی موزوں ہے۔ موسم سرما میں ان کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

نظامِ ہاضمہ کو تیز کرتا ہے

ہلدی اور کالی مرچ کا مرکب نظامِ ہاضمہ کو تیز کرتا ہے، ان دونوں کو ملا کر کھانے سے معدے کی اکثیر بیماریوں میں آرام آتا ہے۔

ہلدی اور کالی مرچ کا کیسے استعمال کیا جائے ؟

ان دونوں مسالوں کو زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

ہلدی اور کالی مرچ کو مختلف مشروبات میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہلدی اور کالی مرچ کو سلاد اور انڈوں کے اوپر چھڑک کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین