• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع شہریت قانون: نئی دلی کا علاقہ شاہین باغ احتجاج کا گڑھ


بھارتی دارالحکومت نئی دلی کا علاقہ شاہین باغ متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کا گڑھ بنا ہوا ہے۔

شدید سردی کے باجود گزشتہ رات بھی احتجاجی مظاہرے میں بڑا مجمع اکٹھا ہوگیا، کانگریس کے رہنما ششی تھرور بھی مظاہرین سے یک جہتی کرنے پہنچے۔

شاہین باغ میں ایک ماہ سے مظاہرین متنازع قانون کیخلاف احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جبکہ بعض خواتین اپنے بچوں کو لیے اس مظاہرے میں موجود ہیں۔

احتجاج میں نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی شریک ہیں، جنہوں نے اپنے اپنے مذاہب کے مطابق عبادت بھی کی۔

کانگریس پارٹی کے رہنما اور سابق جونیئر مرکزی وزیر ششی تھرو ر بھی نئی دلی کے شاہین باغ پہنچے اور مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا، ششی تھرور نے جواہر لال نہرو (جے این یو) یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ کے واقعے کی مذمت بھی کی۔

تازہ ترین