• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار کی ہائوسنگ سوسائٹی کیلئے اراضی کا حصول، سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ بار کی ہائوسنگ سوسائٹی کے لئے اراضی کے حصول سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جبکہ دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہم ہر دن دیکھ رہے ہیں کہ ملک میں صحافت کی آ زادی کم کی جارہی ہے اور سارے صحافی ہی یوٹیوب پر جارہے ہیں، منگل کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی تو موضع تمہ اور موریاں کے متاثرین کے وکیل نعیم بخاری پیش ہوئے اورموقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ توہین عدالت کی درخواست میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو ختم نہیں کر سکتی ، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ہم نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، جسٹس قاضی فائرعیسیٰ نے کہاکہ آپ کو تو سپریم کورٹ نے طلب نہیں کیا تھا آپ کیوں پیش ہو گئے تو انہوں نے کہا مجھے بغیر سنے ہی فیصلہ ہوا ہے ،اس لیے پیش ہوا ہوں،سابق وزیراعظم نے وکلا ء سے ایک ڈنر پر ملاقات کر کے اس سوسائٹی کے حوالے سے یقین دہانی کرائی تھی۔
تازہ ترین