• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا میں امن کے لیےبرلن میں کانفرنس اتوارکو ہوگی

برلن(این این آئی)لیبیا میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے برلن میں ہونے والی کانفرنس میں لیبیا کے فریقین کے ساتھ ساتھ عالمی برادرای کے کئی ا علیٰ مندوب شرکت کرنے والے ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے برلن میں ہونے والی کانفرنس میں لیبیا کے فریقین کے ساتھ ساتھ عالمی برادرای کے کئی ا علیٰ مندوب شرکت کرنے والے ہیں۔ جرمن حکومت کے ایک ترجمان اسٹیفن زائبرٹ نے اس سے متعلق ایک ٹوئیٹ میں لکھاکہ لیبیا کی خود مختاری اور مفاہمتی عمل کے لیے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس اور خصوصی ایلچی غسان سلامی نے جو کوششیں کی ہیں انہیں کی حمایت کی غرض سے، چانسلرمرکل نے اتوار کے روز برلن میں لیبیا پر کانفرنس کے لیے سب کو مدعو کیا ہے۔حکومت کے ترجمان نے برلن کی اس کانفرنس میں لیبیا کے جنگجو سردار خلیفہ حفتر اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے سربراہ فائز السراج کی شرکت کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ان کے علاوہ امریکا، روس، برطانیہ، فرانس اٹلی، یوروپی یونین اور اقوام متحدہ کے اعلٰی سفارت کار بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جرمن چانسلر نے افریقی یونین، عرب لیگ، الجزائر، مصر، متحدہ عرب امارات اور ترکی کو بھی اس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔
تازہ ترین