نومسلم ٹریول وی لاگر اور موٹر سائیکلسٹ روزی گیبریل نے اسلام قبول کرتے اور کلمۂ شہادت پڑھتے وقت کی ویڈیو شیئر کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ذاتی یوٹیوب چینل پر روزی نے ویڈیو شیئر کی اورطویل کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میری گواہی ہے کہ وہ ایک سچے خدا پر یقین رکھتی ہیں ، اور یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے رسول ہیں۔‘
انہوں نے لکھا کہ ایک خدا پر یقین رکھنے کی شہادت آپ سر عام بھی دے سکتے ہیں ، سرگوشی میں بھی ،نیت یہ ہونی چاہئے کہ آپ نے جس راستے کا انتخاب کیا ہے اس پر پورے دل سے اس راستے پر چلنا چاہتے ہیں ۔
روزی کا کہنا تھا کہ اُن کے لیے اسلام کی محبت ، امن اور یکجہتی کی سچائی کو بیان کرنا بہت ضروری ہے۔مسلم و غیر مسلم کی وجہ سےاسلام پر سب سے زیادہ تنقید کی جاتی ہے اور مذہب کے حوالے سے غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے۔
انہوں نے ا س بات کی بھی وضاحت کی کہ کسی بھی مذہب میں بہت سی تشریحات اور ذاتی نظریات / فرقے ہوتے ہیں جو خدا کی حقیقی تعلیمات نہیں ہیں بلکہ یہ انسان کی خامی ہے جو اسے خدا اور انسانیت سے دور لے کر جا رہی ہے۔
روزی نے یہ بھی بتایاکہ پاکستان میں گزارے جانے والے وقت میں انہوں نے یہاں بہت کچھ سیکھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر ایک شخص مذہب کے نام پر برا کام کرےتو کچھ برے افراد کی وجہ سے پوری قوم کو برا کہنا درست نہیں۔
انہوں نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ قیاس آرائیاں کرنے کے بجائے حقیقت کی تلاش کریں، دنیا خوف، عدم برداشت، درد اور نفرت سے بھری ہوئی ہے، آپ کو کوئی نہیں بتائے گا کہ کیا کرناچاہئے۔
قدم بہ قدم چلتے رہیئے اسی سے سیکھتے ہوئے آپ کو اپنی سچائی مل جائے گی۔
طویل کیپشن کے آخر میں انہوں نے کہا کہ مندرجہ بالا تحریر میری سچائی تھی، امید ہے آپ سب لطف اندوز ہوئے ہوں گے۔