• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے نرخوں میں پندرہ بار اضافہ انتہائی ظلم ہے،الطاف شکور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ ُآئندہ ماہ سے بجلی کے نرخوں میں ایک بار پھر سے اضافے کا منصوبہ غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کی تیاری ہے،پی ٹی آئی کے ڈیڑھ سالہ دور حکومت میں بجلی کے نرخوں میں پندرہ بار اضافہ انتہائی ظلم ہے،قیمتوں میں بار بار اضافہ کے ساتھ فیول ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ تحریک انصاف کا کون سا انصاف ہے؟ بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں جس طرح اضافہ کیا جا رہا ہے دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی،وصولیوں کے لئے ہر وقت چوکس حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لئے صرف قبر ہے۔
تازہ ترین