• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے میں400سوفٹ وئیرڈویلپئر کوکنٹریکٹ پربھرتی کرنےکے احکامات

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے نے ایم پی تھری گریڈ کے 400سوفٹ ویئر ڈویلپئرکودو سالہ کنٹریکٹ پربھرتی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔گزشتہ روز وزارت ریلوے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق عاطف حسن ملک ، حافظ محمد احمر، ہارون طارق اور مریم بشیر کو ایم پی تھری گریڈ میں دو سالہ کنٹریکٹ پرسوفٹ ویئر ویلپئرز بھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جو پاکستان ریلوے میں مختلف سوفٹ ویئر ز بنانے میں اپنی خدمات انجام دیں گے ۔
تازہ ترین