• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی اپنے پائوں پر کھڑی ہورہی ہے:چیئرمین پی ایچ ای سی

ملتان(سٹاف رپورٹر )نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی میں پہلی قومی سائنس کانفرنس ختم ہوگئی مہمان خصوصی پی ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر فضل احمد خالد تھے، کانفرنس میں 41سے زائد مقالے پڑھے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز نےکہا کہ یونیورسٹی تحقیق پر توجہ دے رہےہیں جس کی وجہ سے یونیورسٹی کا معیار تعلیم بھی بلند ہورہا ہے ، چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ جنوبی پنجاب میں یہ یونیورسٹی اپنے پائوں پر کھڑی ہورہی ہے پہلی سائنس کانفرنس سے تحقیق کے نئے زاویے سامنے آئیں گے ،ایسی سرگرمیوں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے ، کانفرنس میں ڈاکٹر عاصم عمر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین